ٹیلی نار نے 33 ہزار متاثرین سیلاب کو اشیاءخورد و نوش فراہم کیں

Nov 11, 2012

اسلام آباد (پ ر) ٹیلی نار پاکستان سندھ، بلوچستان اور پنجاب میں 33 ہزار افراد پر مشتمل 5800 سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے اشتراک سے کھانے کی اشیاءفراہم کرے گا ٹیلی نار کے چیف ایگزیکٹو آفیسر لارس کرسچیئن یول (Lars Christian Luel) اور پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے سیکرٹری جنرل بریڈیگئر (ریٹائرڈ) ڈاکٹر محبوب سردار نے ڈیزاسٹر ریلیف فراہم کرنے کیلئے 3 سال کے عرصے پر مبنی ”پراجیکٹ کوآپریشن ایگریمنٹ “ پر دستخط کئے۔

مزیدخبریں