کراچی(مارکیٹ رپورٹر) عالمی مارکیٹ میں ہفتہ کے روز فی اونس سونے کی قیمت 17ڈالراضافے پر 1732ڈالرفی اونس ہوگئی جس کے باعث کراچی سمیت مختلف شہروں میں دس گرام سونے کی قیمت 343 روپے اضافے پر53571روپے سے بڑھ کر53914روپے پر بند رہی جس کے نتیجے میں انہی شہروں میں سونے کی فی تولہ قیمتیں 400روپے اضافے کے ساتھ ہی 62500روپے سے بڑھ کر62900روپے پر پہنچ چکی ہیں۔