کراچی(مارکیٹ رپورٹر)مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران ٹیکسٹائل ملوں کی جاری خریداری اور کاشتکاروں کی پھٹی کی رسد محدود رہی جس کے بعد داموں میں اضافے کے بعد استحکام برقرار رہا اعلیٰ کوالٹی کا دام بڑھ کرفی من 6200روپے کی اونچی سطح کو چھو کر فی من 600 روپے ہوگیا جبکہ 40کلو گرام پھٹی کا دام 3000 روپے کی اونچی سطح پر2850 روپے پرآگیا۔ کاٹن بروکرز کے مطابق کپاس کادام بڑھنے پرٹیکسٹائل ملوں نے گھبراہٹ پربیرون ملک کپاس کے درآمدی معاہدے شروع کردیئے ہیں ٹیکسٹائل ملوں کے ذرائع کے مطابق بیرون ملک سے 10لاکھ گانٹھوں کے درآمدی معاہدے کرلئے ہیں جبکہ سال کے دوران 25تا30لاکھ گانٹھوں کی درآمد کرنے کی ضرورت ہوگی کیونکہ چین کی کورس کاﺅنٹ کی کاٹن یارن کی زبردست درآمد کے باعث مقامی طورپرکپاس کی کھپت ایک کروڑ 60تا65لاکھ گانٹھوں سے تجاوز کئے جانے کی توقع ہے۔