کارپوریٹ کانفرنس اور نمائش کا دوسرا روز، بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا اور نیپال کے ماہرین کی شرکت

Nov 11, 2012

لاہور (کامرس رپورٹر) انسٹیٹیوٹ کامسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاﺅنٹس کے زیر اہتمام کارپوریٹ کانفرنس اور نمائش کے دوسرے روز پاکستان، انڈیا، بنگلہ دیش، سری لنکا اور نیپال کے ماہرین نے پروفیشنل اکاﺅنٹس میں مرجر ٹرینڈز اور انوویٹو آئیڈیاز کے ذریعے پروفیشن کو اپ گریڈ کرنے کیلئے اظہار خیال کیا۔ استقبالیہ خطاب صدر سا¶تھ ایشیئن فیڈریشن آف اکاﺅنٹس محمد رفیع نے کیا جبکہ نائب صدر آئی سی ایم اے پی غلام مصطفٰی قاضی، سابق نائب صدر محمد حنیف آجاری، ڈاکٹر خواجہ امجد سعید سمیت دیگر غیر ملکی ماہرین نے بھی خطاب کیا۔

مزیدخبریں