پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبہ جلد مکمل ہو جائیگا: ایرانی قونصل جنرل

Nov 11, 2012

لاہور (نیوز رپورٹر)ایرانی قونصل جنرل محمد حسین نبی اسدی نے کہا کہ پاکستان ایران تجارت بڑھانے کیلئے ایرانی حکومت موثر اقدام کر رہی ہے جیسا کہ گزشتہ سال ایرانی صدر نے اپنے دورہ پاکستان میں تجارت 10 ارب ڈالر بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا تھا گزشتہ روز لاہور پریس کلب کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو گرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبہ جلد مکمل ہو جائے گا۔ اس منصوبے کی تکمیل کیلئے ہم نے پاکستان کو 150 ملین ڈالر قرضہ دینے کی پیشکش کیا انہوں نے کہا کہ ہماری طرف سے گیس پائپ لائن کا 100کلو میٹر کا حصہ مکمل ہو چکا ہے جبکہ اب معاملہ پاکستان کا ہے کہ وہ اپنے علاقے میں نواب شاہ تک بچھنے والی 700کلو میٹر لائن کو کتنی دیر لگتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی حکومت پاکستانی صحافیوں کو مطالعاتی دورے کیلئے ویزے فراہم کرنے کیلئے پاکستانی حکومت سے تعانون کرنے کو تیار ہے۔ ایرانی قونصل جنرل نے لاہور پریس کلب میں انٹرنیٹ کیفے کا افتتاح بھی کیا۔

مزیدخبریں