بنولہ تیل سیلز ٹیکس رجسٹرڈ پارٹیوں کو فروخت سے ہی زیرو فیصد ٹیکس لاگو ہوگا: ایف بی آر

اسلام آباد (اے پی اے) ایف بی آر نے آئل ملز کے لئے رواں سیزن کے دوران بنولے کے تیل کی فروخت کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ تیل بنولہ کی فروخت پر زیرو فیصد سیلز ٹیکس صرف ایسی صورت میں لاگو ہو گا جب تیل بنولہ کسی سیلز ٹیکس رجسٹرڈ پارٹی کو فروخت کیا جائے گا جبکہ کسی نان رجسٹرڈ خریدار کو کاٹن سیڈ آئل فروخت کرنے پر 16 فیصد کے حساب سے سیلز ٹیکس لاگو ہو گا۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ رجسٹرڈ گھی ملز کو فروخت ہونے والے تیل بنولہ کی رقم صرف کراس چیک، پے آرڈر، آن لائن یا بنک ڈرافٹ کے ذریعے ہی ادا کی جا سکے گی۔ دریں اثناءآئل ملز مالکان کو آگاہ کیاگیا کہ وہ ہر ماہ کی 10 تاریخ تک تیل بنولہ کی فروخت کے بارے میں معلومات لوکل ٹیکس آفس میں جمع کرائیں۔

ای پیپر دی نیشن