”گنے کی قیمت منظور نہیں، لیٹرے حکمرانوں کیخلاف احتجاج کرینگے“

Nov 11, 2012

لاہور ( نیوز رپورٹر )کسان بورڈ نے پنجاب گورنمنٹ کی طرف سے گنے کے ریٹ ایک سوستر روپے من بر قرار رکھنے کے بیانات اور سندھ میں حکمران طبقے کی شوگر ملوں کی طرف سے کسانوں کو لوٹنے پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی طر ف سے مقرر کردہ قیمتیں کسانوں کو منظور نہیں اور کسان بورڈ نے جدوجہد کا آ غازکر دیا۔ انشاءاللہ 13,14,15 نومبر کو اسلام آ باد میں احتجاجی کیمپ لگا کر ہزاروں کسان لٹیرے حکمرانوں اور لٹیری شوگر ملوں کے خلاف ماتم کریں گے۔

مزیدخبریں