اسلام آباد(اے پی اے )نیشنل بنک نے سب سے زیادہ مقبول سکیم ایڈوانس سیلری لون کی حد بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے، یہ سہولت زیادہ آمدنی والے افراد کو بھی حاصل ہوسکے گی۔ اب تک بنک اس سکیم کے تحت 14 لاکھ تنخواہ دار افراد کو 190 ارب روپے کے قرضے فراہم کرچکا ہے۔ سہولت حاصل کرنے والی بڑی تعداد کا تعلق 15 ہزار روپے ماہانہ یا کم تنخواہ حاصل کرنے والے افراد سے ہے۔ تاہم اب بنک نے فیصلہ کیا ہے کہ اس سکیم کے تحت حد کو 4 لاکھ 90 ہزار روپے سے بڑھا کر 10 لاکھ کردیا جائے۔ اضافے کے ساتھ اب بنک 17 گریڈ اور اوپر کے سرکاری افسران کو یہ سہولت فراہم کرسکے گا، بنک یہ سہولت انتہائی کم شرح منافع پر فراہم کررہا ہے۔
نیشنل بنک کا ایڈوانس تنخواہ قرض کی حد 10 لاکھ تک بڑھانے کا فیصلہ
Nov 11, 2012