صدر پاکستان نے تعلیم کےلئے بجٹ دوگنا کرنےکی یقین دہانی کرائی ہے: گورڈن برا¶ن


اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر برائے فنی تعلیم شیخ وقاص اکرم نے کہاہے کہ تعلیم کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا، پاکستان میں انتہا پسندی کے مقابلہ کیلئے تعلیم کا فروغ انتہائی اہم ہے،وہ برطانوی سابق وزیراعظم اور اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی برائے تعلیم گورڈن براﺅن کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ملک میں ملالہ سکول بنائے جائیں گے۔ سابق برطانوی وزیراعظم گورڈن براﺅن نے کہا کہ ہم بچوں کی تعلیم کیلئے سپورٹ کر رہے ہیں۔ صدر پاکستان نے تعلیم کیلئے بجٹ دوگنا کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

ای پیپر دی نیشن