چین نے مسلسل 20گھنٹے پرواز کرنیوالا ڈرون تیار کرلیا


بیجنگ(نوائے وقت نیوز)چین کاتیار کردہ بغیر پائلٹ کا طیارہ اپنی پہلی نمائش کے لئے تیار ہو گیا ہے، طیارہ مسلسل 20 گھنٹے پرواز کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔ بغیر پائلٹ کے ا±ڑنے والاونگ لونگ نامی ڈرون ،چین کے صوبے گوآنگ ونگ میں نمائش کےلئے تیار ہے۔چین کی ایوی ایشن انڈسٹری کاتیار کردہ ونگ لونگ سکیورٹی اور سول آپریشن کےلئے استعمال کیا جائے گا۔بغیر پائلٹ کے یہ طیارہ میدان جنگ میں نگرانی اور دوران جنگ ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لئے بھی کارآمد ہے۔اس کے ساتھ ساتھ یہ سرحدوں کی نگرانی ،منشیات کی سمگلنگ اور فلم کی شوٹنگ میں بھی خدمات انجام دے سکے گا۔ ونگ لونگ مسلسل 20 گھنٹے تک پرواز کر سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن