لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ کی طرف سے حضوری باغ میں انٹرنیشنل ڈینگی کانفرنس میں شریک غیرملکی طبی ماہرین کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو میں شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم اور عوام کے تعاون سے اس سال ڈینگی پر قابو پالیا ہے۔ ڈینگی کے خلاف جنگ اس کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گی۔ ڈینگی کے خلاف مہم میں سری لنکا، تھائی لینڈ، سنگاپوراور انڈونیشیا کے طبی ماہرین کے تجربے سے بھرپور استفادہ کیا گیا ہے۔