لاہور (کلچرل رپورٹر) لاہور آرٹس کونسل کی جانب سے فیملیز کو مفت دکھائے جانے والے سٹیج ڈرامہ عینک والا جن کے چار سال مکمل ہونے پر ڈرامہ کے فنکاروں میں آج سہ پہر اڑھائی بجے الحمرا ہال نمبر2 میں ایک تقریب منعقد ہو گی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی رانا مشہود احمد خان اور ڈی سی او لاہور نورالامین مینگل ہوں گے۔
ڈرامہ ”عینک والا جن“ کے فنکاروں کے اعزاز میں تقریب آج ہو گی
Nov 11, 2012