سلطان جوہر جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ آج سے شروع‘ پاکستان نیوزی لینڈ کا مقابلہ کرے گا

Nov 11, 2012

جوہر بارو(این این آئی)دوسرا سلطان جوہر جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ رواں ماہ (آج)اتوار 11نومبر سے ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں شروع ہو گا ¾قومی ٹیم 14 نومبر کو روایتی حریف بھارت کے مدمقابل ہو گی ۔ 18 نومبر تک جاری رہنے والے ایونٹ میں دنیا بھر سے ٹاپ 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کےلئے قسمت آزمائی کریں گی۔ ایونٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں میں ملائیشیا سمیت، پاکستان، بھارت، جرمنی، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ایونٹ میں فائنل سمیت مجموعی طور پر 18 میچز کھیلے جائیں گے۔ ابتدائی روز تین میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ کے مدمقابل ہو گی، دوسرا میچ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ تیسرے میچ میں ملائیشیا کی ٹیم جرمنی کے آمنے سامنے ہو گی۔ ایونٹ کا فائنل 18 نومبر کو کھیلا جائے گا اور اسی روز تیسری اور پانچویں پوزیشنز کےلئے بھی میچز کھیلے جائیں گے۔ قومی جونیئر ہاکی ٹیم دوسرے سلطان جوہر جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ میں اپنی مہم کا آغاز 11 نومبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے کرے گی میڈیا رپورٹ کے مطابق قومی ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 11 نومبر کو نیوزی لینڈ سے کھیلے گی، دوسرا میچ 12 نومبر کو آسٹریلیا، تیسرا 14 نومبر کو روایتی حریف بھارت، چوتھا میچ 15 نومبر کو میزبان ملائیشیا جبکہ پانچواں اور آخری میچ 17 نومبر کو جرمنی کے خلاف کھیلے گی۔

مزیدخبریں