قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو 5 ماہ سے سنٹرل کنٹریکٹ نہ مل سکا

لاہور (این این آئی) پانچ ماہ گزرنے کے باوجود قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ نہ مل سکا جس پر کھلاڑیوںمیں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو جلد سنٹرل کنٹریکٹ دیدیا جائے گا‘کچھ ماہ کی تاخیر ہوئی ہے لیکن ایک دن کے پیسے بھی نہیں روکے گے۔لاہورمیں جاری پاکستان ہاکی ٹیم تربیتی کیمپ میں شریک سینئرکھلاڑیوں کو خدشہ ہے کہ پی ایچ ایف انہیں سینٹرل کنٹریکٹ نہیں دےگی۔ کھلاڑیوں کا شکوہ ہے کہ پانچ ماہ گزر گئے لیکن اب سینٹرل کنٹریکٹ نہیں دیا گیا، کھلاڑیوں نے ٹیم مینجمنٹ سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ فیڈریشن سے سینٹرل کنٹریکٹ کے بارے میں بات کریں ۔ دوسری جانب پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ اولمپکس کے بعد کھلاڑیوں کا نیاپول بنایا جارہا ہے،کیمپ میں کھلاڑویں کی کارکردگی بھی دیکھی جارہی ہے، اس کے بعد ہی سینٹرل کنٹریکٹ دیا جائے گا۔آصف باجوہ نے کہا کہ ماضی میں بھی کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا اس بار بھی دیں گے، تاخیر ضرور ہوئی ہے لیکن کسی کھلاڑی کے ایک دن کے بھی پیسے نہیں روکیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...