”بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے کالا باغ ڈیم فوری بنایا جائے“

Nov 11, 2012

لاہور (نیوز رپورٹر) قائد اعظم فورم کے سیکرٹری اطلاعات عامر کمال صوفی نے بجلی کے بحران کے حل کیلئے کالا باغ ڈیم کی فوری تعمیر کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کالا باغ ڈیم ملک پاکستان کی تاریخ میں ایک بہت سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ 13مارچ 1948ءکو قائد اعظم محمد علی جناح کی کابینہ نتے پاکستان کو صنعتی ملک بنانے کا فیصلہ کیا تھا جس کے تحت مغربی پاکستان میں میانوالی ہائیڈرل پراجیکٹ اور مشرقی پاکستان میں کرنافلی، سندھ میں روہڑی اور نارا کینال پروجیکٹ شروع کئے جائیں اور کوئلے کی کانوں کی تلاش پر زور دیا گیا ہے اور نصف ملین ٹن کوئلہ سالانہ نکالا جائے۔ قائد اعظم نے سب سے زیادہ بجلی کی پیداوار پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس منصوبہ سے پانچ لاکھ کلو واٹس بجلی 5 سے 7 سال کے اندر پیدا کر لینی چاہیے۔

مزیدخبریں