اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمشن نے انتخابات میں افواج کے افسران اور جوانوں کا ووٹ یقینی بنانے کے لئے خط لکھ دیا۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ یقینی بنایا جائے کہ افواج کے حاضر اور ریٹائرڈ اہلکار ووٹ کاسٹ کریں۔ ووٹ کی اہمیت کا شعور اجاگر کرنے کیلئے آئی ایس پی آر کے ذریعے تشہیر کی جائے، ایسے خطوط محکمہ اوقاف اور مدارس کو بھی بھجوائے جائیں گے، خط ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمشن نے چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی کو لکھا ہے۔
ریٹائرڈ اور حاضر سروس فوجیوں کا ووٹ یقینی بنایا جائے: الیکشن کمشن کا خط
Nov 11, 2012