انقرہ (نوائے وقت نیوز) شمال مشرقی ترکی میں موسم کی خرابی کے باعث ہیلی کاپٹر پہاڑیوں سے ٹکرایا۔ حادثہ میں 17 فوجی ہلاک ہو گئے۔ ترکی کے علاقے دیار باقر میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔ ترکی کا ہیلی کاپٹر ہیریکول کی پہاڑیوں سے ٹکرایا جس سے 17 فوجی ہلاک ہو گئے۔ علاقے کے گورنر کے مطابق خراب موسم حادثہ کی وجہ بنا۔