کراچی: وزیراعظم کیلئے کرسیوں میزوں کا انتخاب سکیورٹی اداروں کیلئے درد سر بن گیا

کراچی (آئی این پی/ ثناءنیوز) کراچی پورٹ قاسم میں وزیراعظم کی تقریب کے دوران وزیراعظم کے بیٹھنے کے لئے رکھی گئی کرسی اور ٹیبل سکیورٹی اداروں کے لئے مسئلہ بن گئی۔ وزیراعظم کے سکیورٹی سکواڈ میں شامل ایس ایس پی سکیورٹی کراچی نے سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے وزیراعظم اور مہمانوں کے لئے رکھی گئی کرسیاں اور ٹیبلوں کو غیر آرام دہ قرار دیا اور آدھے گھنٹے تک اس بات پر بحث ہوتی رہی کہ وزیراعظم کس کرسی پر بیٹھیں گے۔ بار بار کرسی تبدیل کئے جانے کے باجود سکیورٹی اہل کار کرسی کو غیر آرام دہ اور رکھی گئی ٹیبلیں گھٹنوں میں لگنے کی شکایات کرتے رہے۔ کرسیوں کی ناہمواری اور ٹیبل کے گھٹنوں میں پھنسنے کی وجہ سے اہل کاروں کے پسینے چھوٹ گئے، کئی مرتبہ تقریب کی انتظامیہ پر بنائے گئے سٹیج پر عدم اعتماد کا اظہا ر کیا گیا۔ اہلکار تقریب میں وزیراعظم کے آنے تک سٹیج پر پڑی کرسیوں اور ٹیبلوں کو چیک کرتے رہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...