سپریم کورٹ اللہ کے بعد سب سے سپریم ہے: مشرف

Nov 11, 2012

دبئی (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ اللہ کے بعد سب سے سپریم ہے۔ اصغر خان کیس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ 15 سال پرانے کیس کو کیوں کھولا گیا ماضی میں جانا ہے تو پہلے حمود الرحمن کمشن کی رپورٹ شائع کی جائے۔ 3 نومبر کو ایمرجنسی سب کے مشورے سے لگائی۔ اداروں کے سربراہان کے ایک دوسرے پر الزامات افسوسناک ہیں۔ سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کرنا ضروری ہے۔ فوج کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ جنرل اسلم بیگ اور جنرل اسد درانی کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔ اسلم بیگ کی رائے سے متفق نہیں کہ جنرل کیانی نے وارننگ دی۔ ایم ایم اے بنانے میں ایجنسیوں کا کوئی ہاتھ نہیں تھا۔ نازک وقت میں اداروں کو آپس میں نہیں لڑنا چاہئے۔ سکیورٹی اداروں کے پاس کوئی ڈیتھ سکواڈ نہیں۔ گمشدہ افراد کے معاملے میں آئی ایس آئی کو غلط ملوث کیا گیا۔

مزیدخبریں