مقبوضہ کشمیر: بھارتی مظالم کیخلاف مظاہرے، آتشزدگی سے بیرک تباہ، کرنل ہلاک

Nov 11, 2012

سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں ہندواڑہ میں لوگوں نے بڑے پیمانے پر بھارتی فوج کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔ نوگام اور اس سے ملحقہ علاقوں کے لوگ فوجی کیمپ کے باہر جمع ہوئے اور زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ بھارتی فوجی انہیں سیکورٹی چیکنگ کے بہانے تنگ کرتے ہیں۔ مظالم کا سلسلہ بند کیا جائے۔ مظاہرے میں پنچ اور سرپنچ بھی شریک ہوئے جو لوگوں کی آزاد نقل و حرکت کا مطالبہ کر رہے تھے۔ ادھر بانڈی پورہ میں کیمپ میں آتشزدگی سے کرنل ہلاک ہو گیا۔ بیرک بھی جل گئی جبکہ جموں میں پولیس اہلکار دوران ڈیوٹی گولی لگنے سے پراسرار طور پر مارا گیا۔

مزیدخبریں