کراچی میں قتل وغارت گری کا بازار بدستور گرم ہے۔ دہشت گردوں نے باپ بیٹا سمیت دس افراد کو موت کی نیند سلادیا۔

کراچی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی جارہی ہے تو کبھی موبائل سروس بند کرنے کا عندیہ دیا جارہا ہے لیکن دہشت گرد کسی پابندی کو خاطر میں نہیں لارہے۔ گزشتہ روز اکیس افراد کو قتل کرنے کے بعد بھی موت کا کھیل جاری ہے۔ شریف آباد تھانے کی حدود ایف سی ایریا میں ملزمان نے فائرنگ کر کے اسد عباس اور وجاہت کو قتل کر دیا۔ سہراب گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ صرافہ مارکیٹ کھارادر سے تشدد زدہ لاش ملی جس کی شناخت باچا کے نام سے ہوئی ہے۔ بنارس پل کے قریب سے بھی لاش ملی جس کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ میٹروول سائٹ ایریا باب خیبر کے قریب دہشت گردوں نے اجمل خان کو قتل جبکہ امیر نامی شخص کو زخمی کردیا۔ اورنگی ٹاؤن اسلام چوک میں دکان پر فائرنگ کے نتیجے میں باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے۔

ای پیپر دی نیشن