اجلاس میں انتخابی فہرستوں کی تیاری، مستقل پولنگ اسٹیشنزکے قیام، انتخابی عملے کی تربیت، ضابطہ اخلاق کے نفاذ اوربیلٹ پیپرزکی چھپائی سمیت تمام انتخابی امورپرغورہوگا۔ نادرا، پرنٹنگ کارپوریشن اورمتعلقہ ادارے انتخابی تیاریوں پر بریفنگ دیں گے۔ ذرائع کے مطابق انتخابات دوہزارتیرہ کی تیاریوں کے جائزے کے لیے الیکشن کمیشن کے دو روزہ اجلاس میں صوبائی الیکشن کمشنرزاپنے صوبوں میں امن وامان کی مشکلات، انتخابی بجٹ اورپولنگ اسٹیشنزکے حوالے سے رپورٹیں پیش کریں گے۔