اسلام آباد کے اتوار بازار میں سبزیوں کے نرخوں میں دس سے تیس روپے کمی دیکھنے میں آئی، آلو کی قیمت میں دس روپے فی پانچ کلو، پیاز بیس روپے فی پانچ کلواورٹماٹرکی قیمت میں دس روپے فی کلوکے حساب سے کمی ہوئی جبکہ پھلوں میں سیب، کیلا، امرود اورانگورکی قیمتوں میں دس سے بیس روپے کمی ہوئی ہے۔ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سےاتواربازارمیں خریداروں کا رش دیکھنے میں آیا۔ شہریوں نے سبزیوں اورپھلوں کی قیمتوں میں کمی کو سراہتے ہوئے انکی قیمتیں مزید کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اتواربازارمیں اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان ہونے کی وجہ سے بازارمیں خریداروں کا رش دیکھنے میں آیا۔
Nov 11, 2012 | 18:49