کووان انچاس اورمائیکل کلارک چونتیس رنزپرناؤٹ آؤٹ ہیں۔ ایک موقع پرصرف چالیس کے مجموعی اسکورپرآسٹریلیا کے تین کھلاڑی پویلین واپس لوٹ چکے تھے تاہم کووان اور کلارک نے چوتھی وکٹ کی ناقابل شکست شراکت میں اکہتر رنز بناکر ٹیم کی پوزیشن کو قدر مستحکم کردیا۔وارنرچار، کوئینی نو جبکہ پونٹنگ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ مورنے مورکیل نے دو اور اسٹین نے ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل جیک کیلس اور ہاشم آملہ کی سنچریوں کی بدولت جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلی اننگز میں ساڑھے چار سو رنز بناکرآؤٹ ہوگئی۔ برسبین میں جاری میچ کے تیسرے دن جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز دو وکٹ پر دو سو پچپن رنز سے آگے بڑھائی، ہاشم آملہ اور جیک کیلس نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے سنچریاں اسکور کیں، کیلس ایک سو سینتالیس اور آملہ ایک سو چار رنز بناکرآؤٹ ہوئے۔ جیمز پیٹن سن نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جب آج کا کھیل ختم ہوا تو آسٹریلیا نےتین وکٹ کے نقصان پر ایک سو گیارہ رنز بنالئے تھے، ایڈ کاون انچاس اور مائیکل کلارک چونتیس رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ جنوبی افریقا کو میچ میں اب بھی تین سو انتالیس رنز کی برتری حاصل ہے۔
برسبین ٹیسٹ میں آسٹریلوی ٹیم نے تیسرے روزکھیل کے اختتام پرتین وکٹوں کے نقصان پرایک سوگیارہ رنز بنائے ہیں
Nov 11, 2012 | 19:17