رائیونڈ کے سالانہ عالمی تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ مولانازبیرالحسن کی دعا کے ساتھ اختتام پذیر۔۔۔ رقت آمیزمناظر، امت مسلمہ کے استحکام اورسر بلندی کیلے دعا کی گئی۔۔

رائیونڈ کےعالمی سالانہ اجتماع میں پاکستان اور دیگر ممالک سے لاکھوں فرزندان اسلام نے شرکت کی۔۔۔ تین روزہ عالمی اجتماع کا پہلا مرحلہ نونومبر کو شروع ہوا۔۔۔ جس میں لاہور، قصور، پاکپتن، فیصل آباد، سیالکوٹ، گوجرانوالہ اوراندرون سندھ سے لاکھوں افراد نے شرکت کی۔۔۔ تبلیغی اجتماع کی اختتامی دعا معروف عالم دین مولانہ زبیرالحسن نے کروائی۔۔۔ اس موقع پررقت آمیزمناظردیکھنے میں آئے۔
اجتماع سے ملکی اورغیرملکی قافلے تشکیل دیئے گئے۔۔۔ اوران کو ہدایات تبلیغی اجتماع کےامیرحاجی عبدالوھاب نے دیں۔۔۔ مولانازبیرالحسن نے اسلام کی سر بلندی اورامت مصطفیٰ کے استحکام کیلئے خصوصی دعا کروائی۔۔۔ اس اہم موقع پرانتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔۔۔ ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے پولیس اہلکاربھی اجتماع گاہ کو جانے والے راستوں پر تعینات تھے۔۔۔ تبلیغی اجتماع کے شرکاء ٹریفک انتظامات سے خوش دکھائی دیئے۔۔۔
تبلیغی اجتماع کا دوسرامرحلہ سولہ نومبر سے شروع ہوگا اوراٹھارہ نومبر تک جاری رہے گا۔۔۔ جس میں بلوچستان، کراچی اورپشاور سمیت دنیا بھر سے لاکھوں افراد کی شرکت متوقع ہے

ای پیپر دی نیشن