پاکستان میں خام تیل کی کھپت چار لاکھ بیرل یومیہ سے بھی تجاوزکرگئی۔

Nov 11, 2012 | 20:46

کامرس رپورٹر

امریکی ادارے انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق پاکستان میں خام تیل کی کھپت میں گذشتہ اکتیس سال سے متواتر اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ یہ اضافہ سالانہ بنیادوں پر کم ازکم ایک فیصد اور زیادہ سے زیادہ اٹھارہ فیصد تک رہا ہے۔ انیس سواسی سے دوہزارگیارہ کے دوران سال دوہزارسے دو ہزارچارتک کے پانچ سال ایسے بھی آئے جس میں پاکستان میں خام تیل کی کھپت بڑھنے کے بجائے کم ہوگئی تاہم دوہزارپانچ سے اب تک اس میں اضافہ ہی دیکھا جارہا ہے۔ امریکی ادارے کے مطابق انیس سواسی میں پاکستان میں خام تیل کی کھپت ایک لاکھ بیرل یومیہ تھی جو بڑھتے بڑھتے دوہزارگیارہ تک چارلاکھ بیرل یومیہ سے بھی تجاوزکرگئی۔ وزارت تیل وگیس کے مطابق پاکستان اپنی ضرورت کا اسی فیصد خام تیل بیرون ملک سے درآمد کرتا ہے۔ پاکستان نے سال دوہزارگیارہ میں بارہ ارب ڈالرزسے زائد کا خام تیل درآمد کیا تھا

مزیدخبریں