کراچی کوقبرستان بنانے والوں کوسوچنا چاہیے کہ ایک دن انہوں نے بھی قبرستان میں دفن ہونا ہے۔ جماعت اسلامی امیرسید منورحسن

Nov 11, 2012 | 22:09


لاہورمیں منصورہ سے جاری بیان میں امیرجماعت اسلامی سید منورحسن کا کہنا تھا کہ کراچی میں روزانہ اوسطا ڈیرھ درجن کے قریب بیگناہ افراد بیدری سے قتل کیے جارہے ہیں، سندھ میں حکومت نام کی کوئی چیزنظرنہیں آرہی۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں پولیس اوررینجرزعوام کوتحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے جبکہ قاتل اوردہشت گرد شہرمیں دندناتے پھررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چند گرفتارقاتلوں کوبھی ان کی سرپرستی کرنے والے چھڑا لیتے ہیں۔ سپریم کورٹ کی جانب سے پیرول پررہا ہونے والوں کی گرفتاری کے احکامات دیئے گئے توان کے سرپرستوں نے انہیں بیرون ملک فرار کرادیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے قاتلوں اور بھتہ خوروں کوکھلی چھوٹ دے رکھی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ کراچی میں قیام امن کے لیے عوام کا خون بہانے والے قاتلوں کی بلاامیتازگرفتاری کی جائے۔

مزیدخبریں