ٹوکیو(این این آئی) مشرقی جاپان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے دارلحکومت ٹوکیو سمیت متعدد شہروں میں عمارتیں لرز گئیں، زلزلے کی وجہ سے مفلوج فوکو شیما جوہری پاور پلانٹ بھی لرز گیا،زلزلے کے یہ جھٹکے تقریباً تیس منٹ تک جاری رہے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مشرقی جاپان میں اتوار کے روز 5.5 درجے شدت کازلزلہ آیا۔