27 نومبر کو بلدیاتی الیکشن کرانا ممکن نہیں: شرجیل میمن، موخر کئے جائیں: سینیٹر سعید غنی

کراچی (نوائے وقت رپورٹ+ اے پی اے) پیپلزپارٹی نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات موخر کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ پیپلزپارٹی کے سینیٹر سعید غنی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ مطالبہ قومی اسمبلی میں تمام جماعتوں نے متفقہ طور پر کیا ہے۔ دوسری جانب وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کو انا کا مسئلہ نہ بنایا جائے، جماعتی بنیادوں پر ہونے والے انتخابات میں جب جماعتیں ہی مطمئن نہیں تو پھر زبردستی انتخابات کرانا سمجھ سے باہر ہے۔ اپنے بیان میں شرجیل میمن نے کہا پہلے ہی کہا تھا جن حالات میں بلدیاتی انتخابات کرائے جا رہے ہیں یہ ملک کی تاریخ میں سب سے زیادہ غیر منظم انتخابات ہوں گے، جلد بازی میں شفاف انتخابات ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ عجلت میں ہونے والے انتخابات کی سیاسی جماعتوں نے قومی اسمبلی میں قرارداد کے ذریعے مخالفت کی ہے۔مذہبی جماعتوں نے بھی محرم الحرام میں بلدیاتی انتخابات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ بلدیاتی انتخابات منقعد ہونے سے قبل ہی متنازعہ ہو گئے ہیں۔  جس طرح کے حالات میں بلدیاتی انتخابات کرائے جا رہے ہیں یہ ملک کی تاریخ کے سب سے زیادہ بد انتظامی پر مبنی ہوں گے کیونکہ اس کیلئے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔27 نومبر کو بلدیاتی انتخابات کا شفاف انعقاد ناممکن ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات موخر کئے جائیں، ماضی کی روش برقرار رکھتے ہوئے انتخابات میں غیر ضروری مداخلت کی گئی ہے۔ آئین کے مطابق الیکشن کمیشن کو ہی انتخابات کے اختیارات ہیں۔ الیکشن کمیشن کی نااہلی ہے وہ کسی اور کی مداخلت کو اپنا رہا ہے۔ عدالت الیکشن کمیشن کا اختیار خود لے رہی ہے بلدیاتی انتخابات کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انتخابات کی تاریخ سے کوئی سیاسی جماعت مطمئن نہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...