حافظ زبیر علی زئی کی وفات امت کیلئے عظیم صدمہ ہے، دینی رہنمائوں کا اظہار تعزیت

لاہور(خصوصی نامہ نگار) حافظ زبیر علی زئی طویل علالت  کے بعد وفات پا گئے۔ آپ کو حضرو اٹک میں سپردخاک کر دیا گیاشیخ الحدیث مولانا زبیر علی زئی کی وفات پر جماعت اہلحدیث کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی، پروفیسر عبدالمجید، مولانا عبدالوہاب روپڑی، مولانا شکیل الرحمن ناصر، مولانا عبدالرحمن خلجی اہل حدیث یوتھ فورس کے رہنمائوں محسن جاوید، نادر علی بھٹی، مولانا عبدالقیوم، میاں توقیر، میاں عامر بشیر، حکیم آصف مشہدی سمیت دیگر رہنمائوںنے انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کی وفات سے عالم اسلام میں پیدا ہونے والا خلاٗ مدتوں پورا نہیں ہو سکے گا۔ دین اسلام کی تبلیغ کیلئے مرحوم کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔مرحوم کو اردو، عربی، انگلش، فارسی اور پشتو زبان پر عبور حاصل تھا۔ آپ نے دو سو سے زائد کتب تحریر کیں۔

ای پیپر دی نیشن