کراچی کے کارکن انقلاب کے لئے بیس لاکھ افراد تیار کریں ،ڈاکٹرطاہرالقادری

Nov 11, 2013

کراچی(نیوز رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک اورتحریک منہاج القرآن کے قائدڈاکٹرطاہرالقادری نے کہا کہ کارکنان سبزانقلاب کے فائنل معرکے کے لئے تیاری کریں ۔وہ کارکنوں کے دو روزہ تربیتی کیمپ میں کراچی کے کارکنوں سے بذریعہ ویڈیو کانفرنس خطاب کررہے تھے۔جس میں پاکستان عوامی تحریک ،تحریک منہاج القرآن ،خواتین ،طلباءاور تمام ونگز کے ذمہ داران کارکنان نے شرکت کی ۔پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ امن ،اتحاد،نظم اور قربانی کے اسلحہ سے پاکستان میں سبز انقلاب آئے گا اور ایک جان بھی تلف نہیں ہو گی ۔ پاکستان پر قابض اسٹیٹس کو سے صبح انقلاب یا صبح شہادت تک جنگ لڑی جائے گی۔ پاکستان عوامی تحریک فیصلہ کن مرحلے کی طرف بڑھ رہی ہے ،جس دن یوم انقلاب کا آغاز ہو گا لٹیرے پاکستان چھوڑ کر بھاگ جائیں گے ۔ جمہوریت کے نام پر ملک میںمجبوریت کا نظام اور شہنشائیت مسلط ہے، جس کے باعث آمریت اور بربریت کا راج ہے ۔ گلوبل بزنس ایمپائر کو پھیلانا حکمرانوں کی اولین ترجیح ہے ۔پاکستان قائد اعظم ؒ کا دیا گیا تحفہ ہے جسے حکمرانوں نے تجارتی مفادات کےلئے عالمی طاقتوں کے ہاتھ گروی رکھ دیا گیاہے ۔حالیہ ڈرون حملوں پر جعلی غم و غصہ دکھایا جا رہا ہے ،حکمران واشنگٹن میں کچھ اور طے کر کے آئے ہیں اور عوام کو کچھ اور بتا رہے ہیں ۔اس موقع پر مرکزی نائب ناظم دعوت علامہ غلام مرتضیٰ علوی حاجی اقبال میمن،لطافت محمود،سید علی اوسط ،سید ظفر اقبال شاہ، اطہر صدیقی، قیصر اقبال قادری، عصمت اللہ نیازی،عتیق چشتی،محمد اظہرخان اوردیگر بھی موجودتھے۔

مزیدخبریں