لندن (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم میں پارٹی ٹکٹ فروخت نہیں کئے جاتے،کارکن تحریک کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، جنہوں نے ہر کڑے وقت میں پارٹی کا ساتھ دیا، تمام زون اور کمیٹیاں بلدیاتی انتخابات کی بھرپور تیاریاں شروع کردیں، بلدیاتی انتخابات کیلئے امیدواروں کا چناﺅ میرٹ کی بنیاد پر کیا جائیگا، ایم کیو ایم میں پارٹی ٹکٹ اقربا پروری کی بنیاد پر بھی نہیں دئیے جاتے، ٹکٹ دیتے ہوئے پارٹی کے لئے قربانیاں دینے والے کارکنوں کو ہرگزفراموش نہ کیا جائے۔ نائن زیرو پر کارکنوں سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے پہلے دن سے ہی میرٹ اور صلاحیت کو ترجیح دی ہے جو آج تک قائم ہے۔ ایم کیو ایم میں پارٹی ٹکٹ طاقتور لوگوں یا اشرافیہ کو بھی نہیں دئیے جاتے۔
الطاف