سعودی عرب: تارکین وطن کیخلاف آپریشن‘ جھڑپیںجاری‘ مزید ایک ہلاک

سعودی عرب: تارکین وطن کیخلاف آپریشن‘ جھڑپیںجاری‘ مزید ایک ہلاک

ریاض (اے ایف پی) سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف آپریشن میں جھڑپوں کے دوران ایک سعودی بھی مارا گیا۔ جبکہ 28 سعودی باشندوں اور 40 غیر ملکیوں سمیت 68 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے مزید 561 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ اے ایف پی کے مطابق جھڑپیں ریاض کے قریب ضلع منفوہا میں ہوئیں۔ افریقی ممالک کے باشندوں سمیت دیگر غیر ملکی اس علاقہ میں مقیم ہیں۔ تفصےل کے مطابق غےر قانونی تارکےن وطن کے خلاف آپرےشن کے دوران اقامہ کی مدت پوری ہونے کے باوجود دارالحکومت میں مقیم افراد نے پولیس پر پتھرا¶ کیا، پولیس نے ہجوم کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ کی۔ ہنگامہ آرائی کرنے والوں میں زیادہ تر افریقی باشندے ملوث ہیں۔ جھڑپوں میں ہلاک ہونے والے غیر ملکی کی شہریت معلوم نہیں ہو سکی۔آن لائن کے مطابق ایتھوپیائی تارکین وطن کی اکثریت والی ”المنفوحہ“ کالونی میں تلاشی کی کارروائی کے دوران چھریاں، چاقو اور تیز دھار دستی اوزار ہاتھوں میں لیے غیر ملکی گھروں سے باہر نکل آئے۔ انہوں نے پولیس اہلکاروں پر حملے کی کوشش کی، تاہم اسے ناکام بنا دیا گیا۔
سعودی عرب/ جھڑپیں

ای پیپر دی نیشن