کمالیہ :2 بچوں میں پولیو تصدیق کے بعد ضلع بھر میں ایمرجنسی قائم، 18 سے 20 نومبر تک ویکسین پلائی جائیگی

کمالیہ :2 بچوں میں پولیو تصدیق کے بعد ضلع بھر میں ایمرجنسی قائم، 18 سے 20 نومبر تک ویکسین پلائی جائیگی

کمالےہ (نامہ نگار)کمالےہ کے نو احی دےہات مےں دو بچوں مےں پولےو کی تصدےق کے بعد ضلع بھر مےں اےمرجنسی قائم کر دی گئی۔ تےن مختلف تارےخوں مےں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولےو وےکسےن پلائی جائےگی۔ کمالےہ کے محمد معاوےہ اور بشر ی مےں پولےو وائرس کی محکمہ صحت کی جانب سے تصدےق کی گئی تھی۔ پہلے مرحلے مےں 18 سے 20 نومبر تک، دوسرے مرحلے مےں 25 سے 27 نومبر جبکہ آخری مرحلہ مےں 5 سے 7 دسمبر تک ضلع بھر کے تمام پانچ سال تک کے بچوں کو تےن بار وےکسےن پلائی جائیگی۔
 اس حوالہ سے ڈی سی او ٹوبہ ٹےک سنگھ ڈاکٹر فر ح مسعود متعدد بار محکمہ صحت کے افسران کی مےٹنگ کر چکی ہےں جبکہ ان کا کہنا ہے غفلت برتنے والے افسران سمےت عملہ کے قصور وار ثابت ہونے پر کسی قسم کی رعاےت نہےں برتی جائے گی جبکہ ذرائع کے مطابق متعلقہ محکمہ صحت کے ملازمےن جلد بازی مےں غلط رےکارڈ تےار کر چکے ہےں۔
ایمرجنسی قائم

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...