پی پی اور ایم کیو ایم میں افہام و تفہیم کے بعد کراچی کے 28 حلقے بڑھ گئے

پی پی اور ایم کیو ایم میں افہام و تفہیم کے بعد کراچی کے 28 حلقے بڑھ گئے

کراچی (سٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان افہام تفہیم کے بعد کراچی کی حلقہ بندیوں میں اضافہ کردیا گیا اور ان کی تعداد 216 سے بڑھا کر 244 کر دی گئی۔ یوں 28 حلقے بڑھ گئے ۔کراچی کے ڈپٹی کمشنروں نے پانچ اضلاع کےلئے 216حلقہ بندیاں بنائی تھیں جبکہ ایم کیو ایم نے حلقہ بندیوں کی تعداد بڑھانے پر زور دیا تھا اور پیپلز پارٹی تین دن سے اس کی مخالفت کررہی تھی لیکن بعد میں پیپلز پارٹی نے اعتراض واپس لے لیا اور کمشنر کراچی کو مجوزہ حلقوں کی تعداد بڑھانے کےلئے گرین سگنل دیدیا ۔اور دونوں جماعتیں ایک گھاٹ پر پانی پینے لگیں۔ ذرائع نے بتایا ہے سب سے زیادہ حلقہ بندیوں کی تعداد ضلع ایسٹ میں بڑھی ہے جن کی تعداد 14ہے۔ ڈسٹرکٹ ایسٹ میں اب 66بلدیاتی حلقے ہوںگے۔ کراچی سینٹرل میں 61 حلقے ہوںگے جہاں مجوزہ پلان میں 13حلقوں کو بڑھایا گیا ہے۔ کراچی ویسٹ میں 49 حلقے ہوں گے اور ایک حلقہ کا اضافہ کیا گیا ہے کراچی ساﺅتھ اور ملیر میں حلقے نہیں بڑھے۔ ملیر میں 20 اور کراچی ساﺅتھ میں 48 حلقے ہوںگے ان حلقوں کو اب محکمہ بلدیات نوٹیفائی کرے گا۔
حلقہ بندی مفاہمت

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...