کوئٹہ ( این این آئی ) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین اور رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے کہا ہے جب تک افغانستان میں امن نہیں ہوگا، خطے میں امن نہیں ہوسکتا، میں اس بات پر قائم ہوں کہ مجھے اچھی ٹیم دی جائے تو میں 23مارچ تک پورے پاکستان میں امن لاسکتا ہوں اور امریکہ کا صدر اوباما خود یہ کہنے پر مجبور ہوگا کہ ہم ڈرون حملے نہیں کرینگے ۔جب سے پاکستان بنا ہے اس وقت سے ہم امریکہ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ انہوںنے یہ بات نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوںنے کہا اگر پاکستان کو بچانا ہے تو ہمیں سچ بولنا ہوگا، حقیقت کا سامنا کرنا ہوگا۔ انہوںنے کہا جب تک پرائیویٹ آرمی ختم نہیں ہوتی اس وقت تک کوئی مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ پاکستان بچانے کیلئے ہمیں بروقت فیصلے کرنے ہونگے، اگر ایسا نہ کیا تو اسکے خطرناک نتائج برآمد ہونگے۔
محمود اچکزئی