نیویارک (نوائے وقت رپورٹ) پاکستانی سکوائش پلیئر سید حمزہ شاہ بخاری فونکس امریکہ اوپن ٹورنامنٹ مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے۔ طیب اسلم سیمی فائنل میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔ پہلے سیمی فائنل میچ میں پاکستان کے حمزہ شاہ بخاری نے حریف کینیڈین کھلاڑی نیکولاس ساچیو کو با آسانی 3-0 سے زیر کر کے فائنل تک رسائی حاصل کی۔ حمزہ کی جیت کا سکور 12-10، 11-3 اور 11-5 رہا۔ دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کے طیب اسلم کو آسٹریلیا کے ریکس ہیڈرک کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ طیب اسلم میچ کے دوران انجری مسائل کا شکار ہو گئے ۔حمزہ بخاری کا فائنل میں مقابلہ آسٹریلیا کے ریکس ہیڈ رک سے ہو گا۔