دورہ جنوبی افریقہ کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان آج متوقع ....

دورہ جنوبی افریقہ کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان آج متوقع ....

لاہور (سپورٹس رپورٹر) دورہ جنوبی افریقہ کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان آج متوقع ہے۔ قومی ٹیم دورہ میں میزبان ٹیم کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلنے کے علاوہ دو ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز میں حصہ لے گی۔ سلیکشن کمیٹی نے کھلاڑیوں کے انتخاب کے لیے فہرست کو حتمی شکل دیدی ہے امکان ہے کہ سلیکشن کمیٹی آج نگران چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو کھلاڑیوں کے ناموں کی فہرست پیش کرکے منظوری حاصل کرے گی۔ ذرائع کے مطابق جنوبی افریقہ کے خلاف امارات میں کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز میں شامل کھلاڑیوں میں سے وہاب ریاض، عمر امین، ناصر جمشید، عمر اکمل کے ناموں پر سوالیہ نشان لگایا گیا ہے جبکہ سابق کپتان یونس خان اور شعیب ملک کو دورہ جنوبی افریقہ کے سکواڈ میں جگہ دینے کے بارے میں سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔ وکٹوں کے پیچھے اور بیٹنگ کے شبعہ میں عمر اکمل کی ناقص کارکردگی کی بنا پر سلیکشن کمیٹی کی جانب سے ایک مرتبہ پھر کامران اکمل کو زیر غور لائے جانے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ پاکستانی ٹیم امارات میں سیریز مکمل کرنے کے بعد 18 نومبر کو جوہانسبرگ کے لیے روانہ ہو جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن