پریذیڈنٹ کرکٹ ٹرافی : سٹیٹ بینک کی ٹیم فالوآن کا شکار

پریذیڈنٹ کرکٹ ٹرافی : سٹیٹ بینک کی ٹیم فالوآن کا شکار

Nov 11, 2013

لاہور (سپورٹس رپورٹر) جناح سٹیڈیم سیالکوٹ میں جاری پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹونامنٹ میں سٹیٹ بنک آف پاکستان کو اننگز سے بچنے کیلئے مزید 121رنز درکار ہیں جبکہ اسکی 5 ورکٹیں باقی ہیں۔ گزشتہ روز سٹیٹ بنک نے 39رنز 5 کھلاڑی آو¿ٹ سے کھیل دوبارہ شروع کیا لیکن اس کی پوری ٹیم دوپہر کے کھانے کے وقفے سے پہلے ہی صرف 53 رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئی۔ نیشنل بنک آف پاکستان کے عطاءاللہ نے 5 ، احمد جمال نے ایک اور ضیاءالحق نے 2 کھلاڑیوںکو آو¿ٹ کیا۔ فالو آن کے بعد سٹیٹ بنک نے اپنی دوسری اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 261 رنز بنائے جس میں عثمان ارشد کے 102 اور کاشف کے 80 رنز شامل ہیں۔ نیشنل بنک کے عدان رسول نے 2 کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔ تیسرے دن کے اختتام پر سٹیٹ بنک کے رمیض عالم 33 اور گلریز صدف 2 رنز پر کھیل رہے تھے۔ واضح رہے کہ نیشنل بنک آف پاکستان نے اپنی پہلی اننگ میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 435 رنز بنائے تھے۔ پریذیڈنٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے مرحلے میں واپڈا کی ٹیم پورٹ قاسم کیخلاف پہلی اننگز میں 231 رنزبناکر آﺅٹ ہوگئی، عدنان رئیس نے 128 رنز کی اننگز کھیلی۔ قذافی سٹیڈیم میں جاری میچ کے تیسرے روز واپڈا نے اپنی پہلی اننگز 170رنز 7 وکٹوں کے نقصان پر دوبارہ شروع کی تو پوری ٹیم 231 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔ واپڈا کی طرف سے عدنان رئیس نے128 رنز کی شاندار کھیل اننگز کھیلی جبکہ آصف علی بھی 70 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ پورٹ قاسم کی طرف سے محمد سمیع نے 5 جبکہ محمد طلحہ نے 4 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ جواب میں پورٹ قاسم نے اپنی دوسری اننگز تیسرے دن کھیل ختم ہونے پر 5 وکٹوں پر 174رنز بنالیے۔ خالد لطیف نے 69 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ پورٹ قاسم ٹیم کو مجموعی طو رپر 216 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے اور ا±س کی 5 وکٹیں باقی ہیں۔

مزیدخبریں