لاہور( سپورٹس رپورٹر) قائداعظم ٹرافی کے تیسرے مرحلے میں لاہور شالیمار کی ملتان کیخلاف پوزیشن مضبوط ہو گئی۔ تیسرے روز کھیل کے اختتام پر ملتان نے 4 وکٹیں گنوا کر 10 رنز کی برتری حاصل کرلی۔ ایل سی سی اے کرکٹ گراﺅنڈ میں جاری قائد اعظم ٹرافی کے میچ میں لاہور شالیمار ٹیم ملتان کے 69 رنز کے جواب میں پہلی اننگز میں 282 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی اور میزبان ٹیم کو217 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔۔ محمد سعید نے 113، آغا سلمان نے 48 اور محمد عرفان نے 21 رنز سکور کیے۔ ملتان کی جانب سے حبیب اللہ نے 4، امین یامین نے 2 اور کمیل عباس نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جواب میں ملتان نے اپنی دوسری اننگز میں تیسرے دن کھیل ختم ہونے پر 223 رنز بنا لیے اور اس کے 4 کھلاڑی آﺅٹ ہوئے۔ احمد رشید 78 اور رحمان مزمل 35 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔