لاہور(آئی این پی) اداکار شان نے کہا ہے کہ ”وار“ جیسی فلمی بنائی جائیں تو بھارتی فلموں کو شکست دی جا سکتی ہے‘ کسی بھی فلم کی کامیابی کیلئے زیادہ سے زیادہ سرمایہ لگانا بھی وقت کی ضرورت بن چکا ہے‘ ڈنگ ٹپاﺅ پالیسی سے مسائل میں کمی نہیں اضافہ ہوا ہے۔ میری نئی فلم ”وار“ نے نہ صرف انڈسٹری کو سہارا دیا ہے بلکہ سینماﺅں کی رونقیں بھی بحال ہو گئی ہیں اور بھارتی فلمیں دیکھنے والے شائقین وار فلم کو دیکھنے کے بعد یہ کہنے پر مجبور ہو چکے ہیں کہ پاکستانی کسی سے کم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اگر وار جیسی فلمیں بنائی جائیں تو ہم بھارتی فلموں کو شکست دے سکتے ہیں۔