اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزارت پٹرولیم نے موسم سرما کیلئے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کی منظوری دیدی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے اسلام آباد سمیت پنجاب میں چار ماہ کیلئے سی این جی سٹیشنز اور انڈسٹری کو گیس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کے مطابق اسلام آباد سمیت پنجاب میں 15 نومبر سے 15 مارچ تک سی این جی سٹیشنز اور انڈسٹری کو گیس نہیں دیں گے۔ سندھ اور خیبر پی کے میں گیس فراہمی معمول کے مطابق جاری رہے گی، گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی سب سے پہلے ترجیح ہو گی۔ گھریلو صارفین کیلئے بھی کھانا پکانے کے اوقات میں گیس فراہمی بہتر رکھیں گے۔ شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت گیس لوڈمینجمنٹ سے متعلق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا۔
گیس بندش
پنجاب اور اسلام آباد میں سی این جی سٹیشنز‘ صنعتوں کو چار ماہ گیس نہیں ملے گی
Nov 11, 2014