دھرنے والوں نے چین سے معاہدوں میں رکاوٹ ڈالی تو عوام انکا دھڑن تختہ کر دینگے : شہباز شریف

Nov 11, 2014

حافظ آباد+ لاہور (نمائندہ نوائے وقت + خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ 16متاثرہ اضلاع مےں سیلاب متاثرین کو دوسرے مرحلے میں مالی امداد کی تقسیم کے عمل کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ خادم پنجاب امدادی پیکج کے تحت اس مرحلے میں سیلاب متاثرین میں 16 ارب روپے کی خطیر رقم تقسیم کی جا رہی ہے۔ پنجاب حکومت نے صرف اےک ماہ کی قلےل مدت مےں سیلاب متاثرین میں امدادی رقم تقسیم کرکے اےک انقلاب برپا کیا ہے۔ دوسرے مرحلے میں شفاف سروے کی بنےاد پر مکانات اور فصلوں کے نقصانات کا تخمےنہ لگا کر متاثرےن مےں امدادی رقوم تقسےم کی جارہی ہیں۔ جن کے گھر مکمل طورپر تباہ ہوئے ہےں انہےں مجموعی طورپر80 ہزار روپے فی گھر کے حساب سے امداد دی جارہی ہے جبکہ جزوی طورپر متاثر ہونے والے مکانات کے مالکان کو مجموعی طورپر 40ہزار روپے فی کس کے حساب سے مالی امداد دی جارہی ہے۔ پنجاب حکومت2ارب روپے سے زائد کی خطےر رقم سے گھروں کو پہنچنے والے نقصانات کے ازالے کے لئے 25،25ہزارروپے کی پہلی قسط کی ادائےگی عےد سے قبل مکمل کرچکی ہے۔ دوسرے مرحلے مےں ساڑھے بارہ اےکڑ تک کے کاشتکاروں کو ان کی فصلوں کے نقصانات کا معاوضہ 10ہزار روپے فی اےکڑ کے حسا ب سے دےا جارہا ہے۔ اسی طرح محنت مزدوری کرنے والے متاثرےن کو 10ہزار روپے فی خاندان کے حساب سے امداد دی جارہی ہے۔ ملک کی تارےخ مےں پہلے کبھی کسی بھی آفت کے متاثرےن کو اتنی بڑی رقم اتنے کم وقت مےں تقسےم نہےں کی گئی۔ اس کا کرےڈٹ پنجاب حکومت اور وزےراعظم محمد نوازشرےف کو جاتا ہے۔ جنہوں نے مشکل کی گھڑی مےں سےلاب متاثرےن کو قطعاً تنہا نہےں چھوڑا۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز حافظ آباد کے علاقے ونیکے تارڑ مےں سےلاب متاثرےن مےں دوسرے مرحلے مےں مالی امداد کی ادائےگی کے حوالے سے منعقد ہ تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے کےا۔ دھرنے والوں نے چین کے ساتھ معاہدوں میں رکاوٹ ڈالی تو عوام ان کا دھڑن تختہ کردینگے۔ شہباز شرےف نے تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزےراعظم محمد نوازشرےف اور آپ کے اس خادم نے جو وعدہ سےلاب متاثرےن کے ساتھ کےا، اسے پورا کےا ہے۔ کنٹےنر پرکھڑے ہوکر جھوٹ بولنے والوں کی طرح جھوٹ نہےں بولا۔ کنٹےنر والے کنٹےنر پر کھڑے ہوکر پاکستان کو نقصان پہنچاتے رہے اور تباہ کرتے رہے جبکہ ہم پانےوں مےں گھرے اپنے بہن بھائےوں کے ساتھ کھڑے ہوکر ان کی مددکرتے رہے۔ دھرنے والوں نے چےنی صدر کا دورہ ملتوی کر اکے ملک و قوم کے ساتھ وہ کےا ہے جو پاکستان کے دشمنوں نے بھی نہےں کےا۔ دھرنے والوں کے جرم کو قوم کبھی معاف نہےں کرے گی۔ اگر ہم نے دھاندلی کی ہوتی تو سےلاب زدگان کی دن رات خدمت نہ کرتے۔ وزےراعظم محمد نوازشرےف کے حالےہ دورہ چےن کے دوران چےن کے صدر، وزےراعظم اور دےگر قےادت نے پاکستانی لےڈر شپ پر اپنے بھر پور اعتماد کا اظہار کےا ہے۔ چےن کے صدر نے پاکستان آنا تھا لےکن دھرنے والوں کی ملک دشمنی کے باعث وہ نہ آئے جس کے باعث بجلی کے منصوبوں مےں تاخےر ہوئی لےکن اب بےجنگ مےںاربوں ڈالر کے بجلی کے منصوبوں کے معاہدے ہوئے ہےں اورچےن نے پاکستان کا دوبارہ ہاتھ تھاما ہے۔ چےن کے صدر مناسب وقت پر دوبارہ پاکستان آئےں گے۔ وزےراعلیٰ نے متاثرےن سےلاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دھرنے والوں کے جرم کو کبھی معاف نہےں کرنا جس پر تقرےب مےں موجود تمام حاضرےن نے ہاتھ اٹھا کر وزےراعلیٰ کی تائےد کی۔ دھرنا دےنے والوں کے باعث بجلی کے منصوبوں مےں جو تاخےر ہوئی ہے اس پر قوم ان سے بدلہ لے گی کےونکہ کوئی دشمن بھی اس طرح نہےں کرتا۔ عمران خان اپنے بنی گالہ کے سےنکڑوں اےکڑ محل مےں اور اشرافےہ بنگلوںمےں رہ لےں گے مگر بجلی کے بغےر غرےب عوام کاکےا بنے گا۔ عمران خان نے صرف ذاتی انا اور ضد کی خاطر پاکستان کو بے پناہ نقصان پہنچاےا ہے۔ اگر عمران خان دھاندلی کا الزام لگاتے ہے تو ثبوت بھی سامنے لائےں۔ عمران صاحب آپ ےہ بات ذہن نشےن کرلےں کہ دھاندلی کرنے والے عوام کی دن رات خدمت نہےں کرتے۔ لوگ ڈوب رہے تھے توعمران خان کنٹےنر مےں رقص و سرود کی محفلوں مےں مصروف تھے۔ اگر دھرنے والوں نے چےن کے ساتھ ہونے والے معاہدوں پر عملدر آمد مےں رکاوٹ ڈالی تو عوام ان کا دھڑن تختہ کردےںگے۔ عوام اب خود دھرنے والوں سے نمٹےں گے۔ پوری قوم ےکجا ہوگی تو دھرنے والوں کا دھڑن تختہ ہوگا۔ اب قوم کا فرض ہے کہ وہ آگے آئے اور دھرنے والوں کا ہاتھ روکے۔ نوازشرےف کی قےادت مےں ملک مےں ترقی اور خوشحالی کا انقلاب برپا کرےں گے۔ ضلع حافظ آباد مےں 10572 سےلاب متاثرےن کو 61 کروڑ روپے کی مالی امداد دی جارہی ہے۔ پنجاب حکومت سےلاب متاثرےن کی مکمل بحالی اور آبادکاری تک چےن سے نہےں بےٹھے گی اورجب تک آخری متاثرہ شخص اپنے گھر مےں دوبارہ آباد نہےں ہوجاتا پنجاب حکومت کام جاری رکھے گی۔ امداد کی تقسےم کےلئے شفاف نظام وضع کےا گےا ہے۔ متاثرےن کی شکاےات کے ازالے کے لئے تمام متاثرہ اضلاع مےں کمےٹےاں تشکےل دے دی گئی ہےں اور ان کمےٹےوں مےں اچھی شہرت رکھنے والے (ر) ججز، سرکاری ملازمےن اور معززےن علاقہ کو شامل کےا گےا ہے۔ کسی بھی شکاےت کی صورت مےں متاثرےن ان کمےٹےوں سے رابطہ کرسکتے ہےں جو فوری طورپر ان کی شکاےات کا ازالہ کرےں گی۔ عوام کو جلد پٹواری کلچر سے نجات ملے گی۔ سےلاب متاثرےن کے نقصانات کا مکمل ازالہ کےا جائے گا اور کوئی بھی متاثرہ خاندان امداد سے محروم نہےں رہے گا، ہر جائز متاثرہ شخص کو مالی امداد کی فراہمی ےقےنی بنائی جائے گی۔ وزےراعلیٰ نے ونےکے تارڑ مےں ادائےگی سنےٹر کا دور ہ کےا، انتظامات کا جائزہ لےا اور بہترےن انتظامات پر عملے کو شاباش دی۔ متاثرےن نے انتظامات پر اطمےنان کا اظہار کےا۔ شہباز شرےف نے مزید کہا کہ پاکستان کے دشمنوں نے بھی پاکستان کو اتنا نقصان پہنچاےا جتنا دھرنے والوں نے چےنی صدر کا دورہ منسوخ کروا کر پہنچاےا ہے۔ دھرنے والوں نے ضد اور انا کی خاطر اربوں ڈالر کے بجلی کے منصوبوں مےں رکاوٹ ڈال کر پاکستان کے عوام کا نقصان کےا اور دھرنے والوں کے اس جرم کو قوم کبھی معاف نہےں کرے گی۔ تقریب میں وزےر مملکت سائرہ افضل تارڑ، صوبائی وزےر راجہ اشفاق سرور، زعیم قادری، مےاں شاہد حسےن بھٹی، ملک فےاض اعوان، اسد اللہ ارائےں، کمشنر گوجرانوالہ شمائل احمد خواجہ، محمد عثمان، محمد زبےر درےشک، معززےن اور امداد حاصل کرنے والوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کو لوگوں کے مصائب اور تکالےف سے کوئی دلچسپی نہےں اور جب سےلاب مےں پھنسے لوگ ڈوب رہے تھے تب عمران خان کنٹےنر پر رقص و سرود کی محفل سجاتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان تو بنی گالہ مےں رہ لےں گے لےکن بجلی کے بغےر غرےب کا کےا بنے گا۔ چےن نے پاکستان کا ہاتھ پکڑ لےا اور بجلی کے منصوبوں سے ملک مےں خوشحالی آئے گی جس سے غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا۔ سےلاب زدگان کی جس برق رفتاری سے امداد اور بحالی حکومت پنجاب نے کی ہے ملکی تارےخ مےں اسکی کوئی مثال نہےں ملتی اور امدادی پےکج کے پہلے مرحلہ مےں سےلاب زدگان کے مکانوں کو پہنچنے والے نقصان کے ازالہ کے لیے 25ہزار فی کس کے حساب سے 11کروڑ سے زائد کی امداد دی گئی اور ضلع حافظ آباد مےں امدادی پےکیج کے دوسرے مرحلہ مےں 10572متاثرےن مےں 50 کروڑ جبکہ مجموعی طور پر دونوں مراحل مےں61کروڑ کی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ضلع حافظ آباد مےں امدادی پےکیج کے دوسرے مرحلہ مےں گھروں کے 3625 متاثرےن، فصلوں کے 4799، گھروں اور فصلوں دونوں کے نقصان والے 944،روزگار اسکےم کی رجسٹرڈ 1204 متاثرےن مےں مجموعی طور پر 500.039 ملےن کے پے آرڈر دیئے جائےں گے۔ علاوہ ازیں شہباز شریف سے گزشتہ روز وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور پاکستان اور چین کے مابین ہونے والے معاہدوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دورہ چین کے دوران چینی لیڈر شپ نے وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ چین کے ساتھ ہونے والے معاہدوں پر تیز رفتاری اور شفافیت سے عملدرآمد کیا جائے گا۔ ترقی کے مخالفین کو پاک چین معاہدوں سے مایوسی ہوئی ہے۔ دھرنا سیاست دھری کی دھری رہ گئی ہے۔ ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری و ساری رہے گا۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا ہر قدم عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اٹھ رہا ہے۔ علاوہ ازیں شہبازشرےف کی زیر صدارت گزشتہ روز کابینہ کمیٹی برائے فلڈ ریلیف کا اجلاس ہوا جس میں سیلاب متاثرین کو دوسرے مرحلے میں مالی امداد کی ادائیگی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے 16ارب روپے سے زائد کا تاریخی پیکیج دیا ہے، ہر حقد ار کو اس کا حق پہنچایا جائے گا۔ ونٹر پیکج کے تحت متاثرین میں 25ہزار رضائیاں بھی تقسیم کی جائیںگی۔ کابینہ کمیٹی رضائیوں کی تقسیم کے حوالے سے طریقہ کار طے کرے۔ جن متاثرہ اضلاع میں ریت کے باعث اراضی قابل کاشت نہیں رہی وہاں کسانو ں کو سہولت فراہم کرنے کے لئے کابینہ کمیٹی فوری حکمت عملی مرتب کرے۔ اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پہلے دن 24ہزار متاثرین سیلاب میں میں تقریباً 90کروڑ کے پے آرڈرز تقسیم کئے جا چکے ہیں۔ علاوہ ازیں شہبازشرےف سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی۔ ملاقات مےں دورہ چےن اورطے پانے والے معاہدوں کے علاوہ ترقےاتی سکےموں پر پےشرفت پر بات چےت ہوئی۔ شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دو رہ چےن کے دوران چےنی قےادت نے وزیراعظم محمد نوازشریف کی لےڈر شپ پر بھر پور اعتماد کا اظہار کےا ہے۔ وزےراعظم نواز شرےف کا چےن مےں گرم جوشی سے خےر مقدم کےا گےا۔ بےجنگ مےں اربوں ڈالر کی سرماےہ کاری کے معاہدے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزےراعظم محمد نوازشرےف کی قےادت مےں غربت اور بے روزگاری کے خاتمے کےلئے جنگ جاری رہے گی۔ انشاءاللہ بجلی کے منصوبوں پر عملدر آمد سے عام آدمی کی حالت بدلے گی۔ ملک مےں ترقی اورخوشحالی کاانقلاب برپا کرےں گے۔ علاوہ ازیں شہباز شریف نے افسانہ نگار، شاعر اور کالم نگار اختر حسین شیخ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ مزید براں شہباز شریف سے گزشتہ روز سٹیشن کمانڈر، سٹیشن ہیڈ کوارٹر نیوی لاہور کموڈور ایس ایم شہزاد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

شہباز شریف




مزیدخبریں