اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین زرعی تحقیقاتی کونسل ڈاکٹر افتخار کنٹریکٹ ختم ہونے کے باوجود عہدے پر موجود ہیں۔ ڈاکٹر افتخار زرعی سیمینار میں سرکاری حیثیت سے شریک ہوئے۔ سیکرٹری نیشنل فوڈ سکیورٹی نے تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم کی طرف سے شوکاز نوٹس ملا ہے۔ نوٹس میں پوچھا گیا ہے کہ ڈاکٹر افتخار اب تک عہدے پر کیسے موجود ہیں۔