خورشید شاہ اور طاہر القادری کے درمیان لندن میں ملاقات کا امکان

اسلام آباد (آن لائن) قائد حزب اختلاف  سید خورشید شاہ اور عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری  کے درمیان  لندن میں ایک اہم ملاقات  کا امکان ہے جس میں امکان ہے کہ خورشید شاہ ان سے نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری سمیت دیگر اہم امور پر مشاورت کریں گے۔ ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ  قائد حزب اختلاف  سید خورشید احمد شاہ نے عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری  سے ٹیلی فون  کے ذریعے   چیف الیکشن کمشنر  کی تقرری بارے مشاورت  کی کوشش کی مگر  رابطہ نہ ہو سکا۔ عوامی تحریک کے ترجمان نے بتایا کہ  سیاسی جماعت رابطے کرنے میں آزاد ہے۔ اس حوالے سے  ابھی حتمی طور پر  کچھ نہیں کہہ سکتے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...