چکوال (نامہ نگار) سابق وزیراعظم شوکت عزیز پر حملے کے ملزم کی نعش دھرابی کے قریب واقع نالے میں پائی گئی جسے پولیس چوکی بلکسر نے ضروری کارروائی کے بعد تھانہ بوسال فتح جنگ کے حوالے کر دیا۔ مقتول محمد عثمان جو پنڈ سرال فتح جنگ کا رہائشی بتایا جاتا ہے سابق وزیراعظم شوکت عزیز کے دورہ فتح جنگ کے موقع پر حملے میں ملوث بھی بتایا جاتا ہے جبکہ محمد عثمان کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے ہے۔ محمد عثمان کو اپریل 2014ء میں تھانہ بوسال کے علاقے سے اغواء کیا گیا تھا جس کی نعش دھرابی کے قریب واقع ایک نالے میں پائی گئی۔
چکوال: سابق وزیراعظم شوکت عزیز پر حملہ میں ملوث ملزم کی نعش نالے سے برآمد
Nov 11, 2014