لاہور (سید شعیب الدین سے) بلاول بھٹو زرداری کے پارٹی قیادت سنبھال کر فعال ہونے کے بعد تبدیلیاں نظر آنے لگ گئیں۔ بلاول ہاؤس لاہور میں فریال تالپور اور رخسانہ بنگش کے کمرے بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پولیٹیکل سیکرٹری جہانگیر بدر اور پریس سیکرٹری بشیر ریاض کو الاٹ کر دیئے۔ جہانگیر بدر نے گزشتہ روز فریال تالپور کے کمرے کے باہر لگی تختی اتار کر اپنی تختی آویزاں کر لی۔ فریال تالپور کی تختی پر انگریزی میں انکا نام لکھا تھا جبکہ جہانگیر بدر کی تختی پر اردو میں نام لکھا گیا ہے۔ یاد رہے فریال تالپور آصف زرداری کی بہن ہیں جبکہ رخسانہ بنگش آصف زرداری کی میڈیا ایڈوائزر ہیں ۔