خدمت خلق کا میدان بیرونی قوتوں کیلئے کھلا نہیں چھوڑینگے: حافظ سعید

لاہور( خصوصی نامہ نگار)امیر جماعۃ الدعوۃ پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ جماعۃ الدعوۃ اور دیگر ریلیف کے اداروں و تنظیموں کی امدادی سرگرمیوں سے بیرونی سازشیں دم توڑ رہی ہیں۔ اسلام دشمنوں کی سازشیں ناکام بنانے کیلئے تعلیم اور صحت کے شعبوں کو پورے ملک میں منظم کریں گے۔ خدمت خلق کا میدان بھی بیرونی قوتوں کیلئے کھلا نہیں چھوڑیں گے۔ غیر ملکی این جی اوز ریلیف اور خدمت خلق کی آڑ میں معصوم مسلمانوں کے عقیدے اور ایمان برباد کر رہی ہیں۔ جن علاقوں میںغیرملکی این جی اوز اور بڑے ادارے ریلیف کیلئے نہیں پہنچ سکتے، تھرپارکرسندھ اور بلوچستان میں کروڑوں روپے مالیت سے کنوئوں کی کھدوائی اور ریلیف کے دیگر کئی منصوبہ جات شروع کئے ہیں، ایمرجنسی اور ریلیف کے کام کو وسعت دینے کیلئے مزید 40 ایمبولینس گاڑیاں بڑھا دی گئی ہیں۔ دو سال میں تحصیل و ٹائون کی سطح پر ایمبولینس سروس اور ڈسپنسریوں کا جال بچھا دیا جائیگا۔ تھرپارکر میں 650 کنوئوں کی تعمیر مکمل کرلی جبکہ 1100 کنوئوں کی تعمیر کا منصوبہ تشکیل دیا گیا ہے۔ ہر شہر میں ریسکیو کا نظام مکمل کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز جماعۃالدعوۃ کے رفاہی و فلاحی ادارے فلاح انسانیت فائونڈیشن کے زیراہتمام چوبرجی چوک میں نئی منگوائی گئی 40 ایمبولینس گاڑیوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کے دوران حافظ محمد سعید نے لاہور،گوجرانوالہ، فیصل آباد، نارووال، سیالکوٹ،کراچی و دیگر شہروں کے فلاح انسانیت فائونڈیشن کے ذمہ داروں میں ایمبولینسوں کی چابیاں تقسیم کیں۔ حافظ محمد سعید نے اپنے خطاب میں کہاکہ جماعۃالدعوۃ کی جانب سے لاہور سمیت دوسرے شہروں کے تمام بڑے ہسپتالوں میں ایمبولینس سروس فراہم کی جارہی ہے جبکہ دیگر علاقوں میں بھی اس سلسلہ کو پھیلا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریلیف سرگرمیاں سرانجام دینے سے غیرملکی سازشیں دم توڑ رہی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...