بھارت: قتل کا الزام ، پنچایت کے حکم پر خاتون کا منہ کالا، گدھے پر گائوں کا چکر لگوایا

Nov 11, 2014

جے پور (اے ایف پی) بھارتی ریاست راجستھان میں اپنے بھتیجے کے قتل الزام میں پنچائت نے 40 سالہ خاتون کو انوکھی سزا سنا دی۔ سرپنچ نے فیصلہ دیا ملزمہ کے کپڑے پھاڑ کر منہ کالا کرکے گدھے پر بٹھا کر گائوں بھر کا چکر لگوایا جائے جس پر گائوں والوں نے عملدرآمد کیا اور بال کاٹ دئیے۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس سدھیر جوشی نے میڈیا کو بتایا یہ واقعہ راجستھان کے نواحی گائوں کے ضلع راج سمند میں پیش آیا۔ پولیس نے 39افراد کو پکڑ لیا۔ اکثریت اسی گائوں والوں کی ہے جس میں یہ واقعہ ہوا ہے۔ متاثرہ خاتون کو 10 منٹ تک گائوں میں چکر لگوایا گیا۔

مزیدخبریں