محمد عامر، سلمان بٹ اور محمد آصف کی ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی کا امکان

لاہور(سپورٹس رپورٹر) سپاٹ فکسنگ کے باعث پابندی کا شکار محمد عامر سمیت پاکستان کے دیگرکھلاڑیوںکی کرکٹ میں واپسی کے امکانات روشن ہو گئے۔ آئی سی سی نے اینٹی کرپشن کوڈ آف کنڈکٹ پر نظرثانی کر کے منظوری دے دی جس کا فوری طور پر اطلاق ہو گا۔ دبئی میں جاری انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اجلاس میں گذشتہ روز بورڈ کے اینٹی کرپشن کوڈ میں دی گئی منظوری کے بعد عامر سمیت پابندی کا شکار تمام کھلاڑیوں کو اپنی پابندی کے خاتمے سے قبل مقامی سطح پر کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔ اس قانون میں ترمیم کے بعد پابندی کے شکار محمد عامر، سلمان بٹ،محمد آصف ڈومیسٹک اور قومی سطح پر کرکٹ کھیل سکیں گے۔ ان تینوں کھلاڑیوں کو 2010 میں دورہ انگلینڈ کے دوران میچ فکسنگ الزامات صحیح ثابت ہونے کے بعد سے پابندی کاسامنا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...